کے الیکٹرک نے محکمہ ریلوے کی بجلی کاٹ دی،ٹرین آپریشن متاثر

کراچی:کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ ریلوے کے تمام شعبہ جات کی بجلی کاٹ دی جس سے ٹرین آپریشن متاثرہورہا ہے۔تفصیل مطابق کراچی الیکٹرک واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ ریلوے کے تمام شعبوں کی بجلی کاٹ دی ہے جس سے لوکو شیڈ میں کام بند ہو گیا ہے اور ٹرین آپریشن متاثر ہونے لگا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے دو کروڑ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی کینٹ اور سٹی اسٹیشنز کے علاوہ ریلوے کالونیوں کی بجلی بھی کاٹ دی ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ریلوے بکنگ آفس، انجن لوکو شیڈ اور واشنگ لائن کا کام بند ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر لوکو شیڈ سے انجن فراہم نہ ہوئے تو ٹرینوں کا آپریشن تاخیر کا شکار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں