سپریم جوڈیشل کونسل سے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

شکایت کنندہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کونسل ممبران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شکایت کنندہ اور جسٹس مظاہر نقوی کے دلائل کو بغور جائزہ لینے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری کیا گیا، چودہ روز کے بعد مزید کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں