جج محمد بشیر نے پھر رخصت مانگ لی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر طبی بنیادوں پر رخصت مانگ لی۔

جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی۔

انہوں نے درخواست لکھ کر کہا ہےکہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے۔

اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دی تھی لیکن پھر واپس لے لی تھی۔

جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں