کراچی کے جناح اسپتال میں بچے کی لاش چھوڑنے کے واقعے میں پولیس نے گاڑی مالک کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی، گاڑی بھی وہاں موجود نہیں تھی۔
یاد رہے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 2 نامعلوم افراد 8 سال کے بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جس سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ بچے پر تشدد کیا گیا، زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلئے ہیں، لیب رپورٹ کےبعد مزید معلومات سامنے آئیں گی۔