پاکستان ماحولیاتی مسائل سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پرآگیا

کراچی:کراچی میں ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے خواتین صحافیوں کی کانفرنس منعقدکی گئی۔کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ گرین میڈیا انیشیئٹیو کے تعاون سے منعقدہ فیمیل میڈیا کوہارٹ کلائمٹ چینج میں گرین میڈیا انیشیئٹیو کی ڈائریکٹر شبینہ فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طول و عرض میں ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شدید ہیںجو لوگوں خاص کر خواتین کی صحت اور زندگی کے لیئے خطرناک ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلیوں سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں جیسے کہ سیلاب، حد سے زیادہ بارشیں، گرمی کی شدت میں ہر سال ہونے والا اضافہ جو کہ مختلف قسم کی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ملک کے بعض علاقوں میںصحت کی بہتر سہولیات موجود ہیں نہ ہی وہاں عوام کو آگاہی دینے کے لئے کوئی ادارہ کام کررہا ہے۔ایسے علاقوں میں خواتین شدید گرمی، سیلاب، سخت سرد موسم میں زندگی کی بنیادی ضروریات حاصل کرنے کے لئے انتہائی تگ و دو کا سامنا کرتی ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی،کمال صدیقی، یاسمین سلطانہ فاروقی، حسن عباس، عامر لطیف، فرحانہ زاہدی، یاسر دریا ،لبنا جرار، کنول ناظم ، رفیع الحق، منزہ صدیق ،اورڈاکٹر عشرت انصاری سمیت دیگر نے اپنی صحافتی زندگی کے اہم تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کی شرکا کا کہنا تھا پاکستان کا ائیر کوالٹی انڈیکس .پانی کی قلت اور لیول ،فوسل فیول جلنے سے متاثر ہونے والی آب و ہوا زندگیوں کے لیئے بڑا خطرہ ہے۔ ان مسائل کے باعث کم تندرست بچوں کی پیدائش اور ماں، بچے کی صحت ، عمروں کا کم ہونا سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ شرکا نے بتایا کہ دنیا بھر میں کسی بھی قدرتی آفت میں خواتین کی اموات کا تناسب مردوں کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔

کانفرنس میںبتایا گیا کہ پاکستان میںیو این ڈی پی، سی 40 سٹیز، اربن یونٹس اور مئیر آفس جیسے ادارے کلائمٹ چینج کے اثرات سے ماحول کو محفوظ بنانے کی پالیسیز پر کام کر رہے ہیں۔کانفرنس میں شریک یاسر دریا کا کہنا تھا کراچی کے لیئے کلائمٹ ایکشن پلان بھی تیار ہے جس کے مطابق شہر میں 4 مختلف فیز میں ماحولیات کے مسائل پر کام کیا جائے گا۔نفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے خواتین صحافیوں کو کلائمٹ کے اثرات سے نمٹتے ہوئے اپنے کام کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں