اے ٹی سی نے جناح ہاوس حملہ کیس میں صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا جبکہ خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنادیا۔
جن کی ضمانتیں منظور ہوئیں اُن میں صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، فیصل اختر، قاسم، علی حسین قادری سمیت دیگر 9 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔