کراچی : کراچی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پارکنگ میں نصب ٹوکن مشین میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو خصوصاً غیر ملکی مسافروں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے اس مشین کی خرابی کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے پارکنگ ٹوکن سسٹم کا نظام ٹھیکے پر دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ مشین سے متعلق کچھ نہیں کرسکتے اور اس کے ذمے دار بھی وہ نہیں ہیں بلکہ خرابی اور ٹھیک کرنے کی ذمہ دار متعلقہ ٹھکیدار فرم ہے۔
ایک جائزہ کے مطابق ائرپورٹ جانے والے افراد کو اس پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کرنا پڑتی ہیں تاہم ٹوکن حصول کے لیے نصب مشین میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو ٹوکن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مشین سے ٹوکن فوری نہیں نکل پاتا اورمسافروں کوکافی دیر انتظار کرنا پڑتا ہے۔