جماعت اسلامی نے کراچی میں ڈاکو راج کے خلاف ہفتہ 20 اپریل کو تمام ایس ایس پی دفاتر کے گھیراو کا اعلان کردیا۔
نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی واردتوں اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز و دیگر کا کہنا تھا کہ وزرا کہتے ہیں میڈیا کراچی میں جرائم کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر بتارہا، درحقیقت کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال، آئے روز ڈاکو لوگوں کو قتل اور زخمی کررہے ہیں۔
رہنماوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کا محکمہ کیا کررہا۔؟ 3 ماہ کے دوران 35 ہزار سے زائد جرائم کی رپورٹس درج کروائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ جواب دیں 2012 سے جاری سیف سٹی پروجیکٹ کو اب تک مکمل کیوں نہیں کیا گیا۔