جہانگیر ترین نے سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین مستعفی ہوگئے، سیاست بھی چھوڑ دی-

جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ کرے آئندہ چند برس میں پاکستان مستحکم ہو، ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں، سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کرتا ہوں، آئی پی پی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دو نشست سے کھڑے ہوئے تھے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں