حکومت بنے گی، نواز ہمارے لیڈر ہوں گے، جہانگیر ترین کا دعویٰ

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔

یہ بات ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ملکر معیشت کو چمکائیں، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، شیر ہو یا عقاب سب کو ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔

آئی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں