تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط اتحاد کو بھی تیار ہیں، جماعت اسلامی

پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی میں اتحاد کا پیغام ملا ہے، مشاورت کےبعد جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو غیر مشروط اتحاد کو بھی تیار تھے، ہماری سوچ تھی کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو کوئی پلیٹ فارم چاہیے تو ہم مہیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ بیٹھنے کو بھی تیار ہیں، ان سے اچھے سیاسی تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں