ڈاھانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد قتل

جیکب آباد: جیکب آباد میں ڈاھانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے گا¶ں سردار ڈاھانی میں ڈاھانی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر تصادم ہوگیا تصادم کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد رحمت اللہ اور اللہ رکھیو دلبر ڈاھانی قتل ہوگئے۔

پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق ڈاھانی برادری کے درمیان راستے سے گزرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں