نیویارک: میڈیکل کے طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (افمسا) آئی ایف ایم ایس اے نے اسرائیلی میڈیکل کے طلبہ کی تنظیم کو اس بین الاقوامی ادارے سے نکال دیا دیا۔
اخبار ہارٹنر نے خبر دی ہے کہ پیشگی اطلاع یا تحریر کے بغیر فیڈریشن کے اجلاس میں ووٹنگ شروع ہوگئی اور اسرائیلی تنظیم کو نکال باہرکردیاگیا۔ اسرائیلی تنظیم کی سربراہ مری شویمر نے شکوہ کیا ہے کہ یہ قرارداد منظور ہوتے ہی ہمیں کہا گیا کہ اپنا سامان اٹھاو اور یہاں سے فوری نکل جاو۔ عالمی اداروں اور تنظیموں میں اسرائیل کی اس سے زیادہ بے عزتی شایداب تک نہیں ہوئی تھی۔
اس سے زیادہ افسوس انہیں اس بات سے ہے کہ روس ، ایران اور شام اب بھی تنظیم میں موجود ہیں۔مری شویمر کا کہناہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہم اس تنظیم کی کارروائی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔