اسرائیل کا انسانیت سوز بدنما کردار، غزہ کی ناکہ بندی، بجلی، پانی، خوراک، ایندھن فراہمی بند

اسرائیل کی حکومت نے غزہ کی مکمل ناکا بندی کر کے بجلی، پانی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے بعد اب اسپتالوں کے مردہ خانوں میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

عالمی فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کے لیے صرف 4 دن کا ایندھن بچا ہے۔

ریڈ کراس کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مشرقِ وسطیٰ ہشام مہانا کا کہنا ہے کہ غزہ میں بجلی کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور بجلی بند ہونے سے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ غزہ کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

ہشام مہانا نے اپیل کی ہے کہ فریقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ شہریوں کی مشکلات کم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں