مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راماللہ اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
راماللہ میں عماری پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے محمد رومانہ کو رات گئے شہید کردیا گیا جس کے سوگ میں مقامی فلسطینیوں نے عام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کار میں سوار دو فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد رومانہ شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔