گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 151 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بمباری کی۔
بمباری کے نتیجے میں 151 فلسطینی شہید، 248 زخمی ہوگئے۔
مغربی مقبوضہ کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے، دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوئے۔
7 اکتوبر سے جاری جنگ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔