اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری میں 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ ناکامیاں چھپانے کے لئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے کسی بھی اسپتال کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا۔