غزہ میں عارضی جنگ بندی کے اختتام کے دو روز بعد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کو 2 روز ہوچکے ہیں اور اسرائیل نے ان دو دنوں میں غزہ پر 400 سے زائد بار حملے کر چکا ہے۔ زیادہ تر حملے خان یونس اور جبالیہ کیمپ پر کیے گئے۔
اسرائیل کی اس وحشیانہ کارروائی میں 48 گھنٹے کے مختصر وقت میں 300 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
قابض اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کی انٹرنل سیکیورٹی سروس ’’شن بیٹ‘‘ نے حماس کے ’’شجاعیہ بریگیڈ‘‘ کے کمانڈر وسام فرحات کو ایک حملے میں قتل کردیا جو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا منصوبہ ساز بھی تھے۔