سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دفاع، سیکیورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور مشرق وسطٰی میں جاری تنازعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں