پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کو قید کی سزا سنادی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی، 21 نومبر 2023ء سے دونوں کے رینک ضبط کرلئے گئے ہیں۔
میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قید بامشقت، کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔