سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 10، شمالی وزیرستان میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔