ایران میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ ایران میں آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جو حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پناہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مسلح افواج پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مستقل تیار ہے، خودمختاری کو ہر صورت میں محفوظ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں