شمالی وزیرستان میں آپریشن، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہائی پروفائل دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں