اسلام آباد ہائیکورٹ میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

جسٹس طارق محمور جہانگیری نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔

کمرہ عدالت کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے اس بات کی تصدیق کردی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت ہے خفیہ اداروں سے منسلک افراد کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں