ISI کو شہریوں کے فون ریکارڈ کرنے کا اختیار

وفاقی حکومت نے انٹر سروس انٹیلی جنس(ISI) کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت دیدی۔

آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی، فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئی ایس آئی کے نامزد کردہ افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا، آئی ایس آئی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کیلئے گریڈ 18 کا افسر تعینات کرے گی۔

کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا۔آئی ایس آئی کو مشتبہ افراد کی فون کالز میں مداخلت کا اختیار دینے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کےبعد پی ٹی اے نے حکم نامے پر عمل درآمد بھی شروع کردیا۔

پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی۔ پی ٹی اے نے لائسنس ہولڈرز کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں