معروف ٹی وی میزبان ساحر لودھی نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے بلامعاوضہ کام کرنے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کہدو پاک سے خصوصی گفتگو میں کیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ملک کے ہر شہری کی فکر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو وہی سہولتیں حاصل ہوں جو ساحر لودھی کو حاصل ہیں۔
ساحر لودھی کے ساتھ یہ نشست کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ہوئی ، جہاںانھوں نے ٹی وی ون کیلئے عشق رمضان شو کے وقفے میں ہم سے ملاقات کی. شو میں سینکڑوں شائقین نے شرکت کی ، جنھوں نے دینی اور علمی معلومات سے بھرے پروگرام میں شرکت کرکے خوب لطف اٹھایا، ساتھ ہی لوگوں نے انعامی مقابلوں میں حصہ لیکر قیمتی انعامات بھی جیتے ۔
نشست کے دوران ساحر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اگر انھیں موقع دے تو وہ اپنی مہارت اور خدمات سے ملک و قوم کو بلامعاوضہ فائدہ پہنچانے کیلئے تیار ہیں۔۔
اس گفتگو کے دوران ساحر نے کچھ دل باتیں بھی کیں، اور کچھ انکشافات بھی کئے ، جو ہم اگلی اقساط میںپیش کریں گے .