arrest

نواز شریف کی رفتاری کی کوئی اُمید نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں ہے، نواز شریف ایک عرب ملک سے 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے، کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان سے قانون کے مطابق معاملات طے کیے جائیں گے، اگر کسی نے ملک کا پیسہ چرایا ہے تو قوم کو جواب دینا ہوگا، ہم اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں