بغداد: عراق نے الفا کی بڑی جنوبی بندرگاہ کو سعودی عرب سے ملانے کے لیے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنا لیا۔
منصوبہ 17ارب ڈالر کے منصوبے کا حصہ ہو گا، جسے شاہراہ ترقی کا نام دیا گیا ہے۔
عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے میڈیا ڈائریکٹر میثم عبدالصافی کے مطابق شاہراہ ترقی میں 1200کلومیٹر طویل ریلوے لائن اور بندرگاہ سے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد تک ایک ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔