ایران: پاسداران انقلاب ہیڈ کوارٹر پر حملے، 11 اہلکار ہلاک

ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

صوبے سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چاہ بہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر اور فوجی تنصیب پر حملے کئے گئے۔

پاسداران انقلاب ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 5 اہلکار مارے گئے، دوسرے حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں جیش العدل ملوث ہوسکتی ہے۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہےکہ جوابی کارروائی میں 8 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا، ایک اور فوجی آپریشن کے دوران دیگر 8 حملہ آور بھی مارے گئے۔

یاد رہے رواں برس ایران نے پنجگور میں ’جیش العدل‘ کے ٹھکانوں کو ’میزائل اور ڈرون‘ سے نشانہ بنایا تھا، جس میں 2 بچے جاں بحق اور 3 لڑکیاں زخمی ہوئی تھیں۔

جواب میں پاکستان نے ایران کے ساتھ سفارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں اور ایران میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں