اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سرمایہ کاری متاثر ہونے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی پر سنگین معاشی خدشات کا اظہار کیاہے۔ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔
خط میں ٹیلی کام ایسوسی ایشن نے بتایاکہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہونے لگی ہے لہذاحکومت انٹرنیٹ میںخلل کامسئلہ فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے اس سے بزنس متاثرہوگا۔
اے اے ای ون سب میرین کیبل کی خرابی چنددنوںمیں دور ہوجائے گی۔یہاںسینیٹر پلوشہ محمدزئی خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی ٹی اے کے ممبر انفورسمنٹ نے بتایا کہ 18جون 2024کو کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹ کی وجہ سے انٹر نیٹ ٹریفک میں خلل آیا۔