پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب زون 6 نے اورنگی یونائیٹڈ کو 1 وکٹ سے شکست دیدی۔
اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 10 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔
ایم عثمان 4 چوکوں کے ساتھ 59 رنز بناسکے، جنید خان نے 17 رنز اسکور کئے، روحیل خان نے 5 اوورز میں 19 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی جب کہ شاہ زیب خان نے 5 اوورز 33 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں پر 161 رنز بنالئے، حریم اللہ خان 33 رنز پر ناٹ آوٹ رہے، 8 اوورز میں 33 رنز دیکر 3 وکٹیں بھی لیں۔
ساجد خان نے 22 رنز، ہاشم 27 رنز، عبدالرزاق نے 20 رنز اسکور کئے۔ محمد عثمان 2، عبدالناصر بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ حریم اللہ خان مین آف دی میچ قرار پائے۔