انٹر بورڈ کراچی کے افسران نتائج کی ٹیمپرنگ میں ملوث

انٹر بورڈ کراچی کے امتحان میں طلباء کے فیل ہونے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔

کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے پروفیسر نسیم احمد میمن کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ بورڈ افسران امتحانات کے نتائج میں ٹیمپرنگ میں ملوث پائے گئے۔

کمیٹی نے انٹر بورڈ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے محکمہ خزانہ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ انٹر بورڈ میں مناسب حساب کتاب رکھنے کا طریقہ کار نہیں، ڈیٹا اوورلیپنگ اور ڈپلیکیشن کا بہت زیادہ امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینک اکاؤنٹس کھولنے سے قبل بورڈ آف گورنرز سے اجازت نہیں لی گئی، انٹر بورڈ پرائیویٹ کالجز سے بھاری فیسیں وصول کرتا، 60 سالوں میں آمدنی اور اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں