مہنگائی میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا

ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 31.44 فیصد ہوگئی ہے،مہنگائی میں 4فیصد اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.7،دیہی علاقوں میں 3فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی۔

کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق ماہ ستمبر 2023میں مہنگائی کی شرح میں اگست 2023کے مقابلے میں 4فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس ستمبر کے مقابلے میں 8.24فیصد اضافہ ہوا ہے،اگست میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد اور گزشتہ برس ستمبر میں مہنگائی کی شرح 23.2 فیصد تھی۔

رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 29.04 فیصد رہی جو گزشتہ برس اس عرصے میں 25.11 فیصد تھی۔

پاکستان بیور و آف شماریات نے ماہانہ افراط زر کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں، ملک کے 35 شہروں میں 356اشیاء اور دیہی علاقوں میں 244اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جن کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں