رمضان المبارک کا آخری عشرہ، مہنگائی کا عذاب مُسلط

ملک میں عیدالفطر سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر شرح کم ہوکر 29.45 فیصد ہوگئی۔

حالیہ ہفتے روزمرہ استعمال کی 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں 3 فیصد، ٹماٹر 12 فیصد، پیاز 2 فیصد، لہسن 0.70 فیصد، مٹن 0.41 فیصد، بیف 0.75 فیصد،روٹی 2 فیصد، ٹوٹا چاول 0.14 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس آٹے کی قیمت میں 3 فیصد،انڈے 2 فیصد، ایل پی جی 2 فیصد، ڈیزل 1.18 فیصد، گڑ 0.63 فیصد، چینی 0.41 فیصد، سرسوں کا تیل 0.26 فیصد، دال مسور 0.25 فیصد اور آلو 0.23 فیصد سستا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں