محکمہ ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا، جس کےبعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی۔دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کلو، انڈے فی درجن 2 روپے تک مہنگے ہوئے۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا۔ مٹن، بیف، دودھ، گڑ، باسمتی چاول، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کمی ہوئی، آلو، چائے کی پتی، دال مسور، گھی، خوردنی تیل اور چینی کی قیمتوں میں کمی آئی۔