انڈس ہائی وے کھانوٹ کے قریب کار، وین و ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے۔
جامشورو پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، لاشوں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں مقدس، نیاز علی، اکرام و دیگر شامل ہیں۔
زخمیوں میں 5 افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔