برطانیہ: بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو اسکاٹ لینڈ میں گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں