انتخابات میں اکثریت نہ ملنے پرمودی کی مشکلات بڑھ گئیں

نئی دہلی: مودی کوانتخابات میں اکثریت نہ ملنے پرمشکلات بڑھ گئیںجبکہ اتحادیوں کے مطالبات ماننے سے انکارپر نئی دلی میں حکومت بنانے سے محروم ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد نئی دہلی میں حکومت سازی کیلئے کشمکش جاری ہے، اس دوران 8جون ہفتہ کو وزیر اعظم کی حلف برداری کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس میں نریندر مودی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حلف برداری کی تقریب اب 9جون کو ہوگی۔بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں حکومت سازی کیلئے واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی کانیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل دیگر اتحادی جماعتوں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں کے مطالبات سے بی جے پی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں صرف 240نشستیں ہی جیت سکی ہے جبکہ حکومت سازی کیلئے 272ارکان کی حمایت درکارہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ مودی کومندر،مسجد اور مسلم مخالف سیاست کرنے کانقصان ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں