بھارت میں کلاؤڈ برسٹ: حادثات میں 10 افراد ہلاک، 23 فوجی لاپتہ

بھارتی ریاست سِکم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد بارش اور سیلاب کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر 23 بھارتی فوجیوں سمیت 82 افراد لاپتا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی سرحد کے ساتھ علاقے میں شدید بارش ہوئی، جس کے باعث بھارتی فوج کی کچھ تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث 41 گاڑیاں بہہ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی کے ریلے میں ڈوبنے والوں کی 7 لاشیں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مسلسل بارش اور گرج چمک کے باعث علاقے میں ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں