انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 12 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں چت کردیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنزکا ہدف 30 اوورز میں صرف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پہلے بولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے پاکستان کو 191 رنز پر آل آوٹ کرنے والی بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار 8 ویں فتح ہے۔
بھارت کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں شبمن گل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ23 کے اسکور پر گری، شبمن گل 16 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔
بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ویرات کوہلی تھے، 79 کے مجموعے پر حسن علی کا شکار بن گئے۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
گرین شرٹس نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 اور امام الحق 36 رنز کے سوا کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 20 اور حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سعود شکیل 6، افتخار احمد 4،شاداب خان 2، محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کے جسپریٹ بمرہ، محمد سراج، ہردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو اور ریندر جدیجا نے 2،2 پاکستان کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بہت بڑا کراؤڈ ہے، اسٹیڈیم میں اتنے بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔