توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، تینوں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری میں سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر معاون وکیل نے کیس التواء کی استدعا کی۔
کمیشن سربراہ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں تو جیل میں سماعت نوٹیفائی کرسکتے ہیں، سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ اگر آپ جیل جانا چاہتے ہیں تو نوٹیفائی کرسکتے ہیں، جیل میں سماعت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔