عمران خان کا اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں منتقل ہونے سے منع کر دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے چالان جمع نہ کروایا،جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا ، میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہوگیا ہوں۔
وکلا سے کہوں گا، اڈیالہ منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں