سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل، بانی تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کئے گئے۔
پوسٹل بلیٹ پر پولنگ کیلئے جیل میں ایک مقام کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، عمران خان اور پرویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا، دیگر اسیران نے پوسٹل بلیٹ پر اپنا حق رائے دہی جیل کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔
کاسٹ شدہ ووٹ سربمہر حالت میں ڈی آر او الیکشن کمیشن کو ارسال کردیئے گئے۔