عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مخاطب

شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ خوف کو ختم کیے بغیر کوئی انسان بڑا آدمی نہیں بنا، جو قوم خوف کا بت توڑ دیتی ہے وہ عظیم قوم بنتی ہے، آزادی وہ ہے جب اپنی قوم کے مفادات کے لیے فیصلے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا قوم تیاری کرے،پرسوں دیر جلسے میں اگلا لائحہ عمل دوں گا۔  عمران خان نے کہا جولوگ ابھی مسلط ہوئےہیں ملک کودیوالیہ کی طرف لیکرجارہے ہیں،وہ الیکشن میں جیت نہیں سکتے، اس لئے الیکشن کمیشن سے ملکردھاندلی کی تیاری ہورہی ہے۔۔عمران خان نے کہا کہ پولیس کا غلط استعمال کیا،مظاہرین پرانہوں نے ظلم کیا،اسلام آباد میں بچے،عورتوں اور نوجوانوں پر شیلنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں