بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی اے سی کے نام کیلئے مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جارہی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی چیئر مین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیئرمین پی اےسی کیلئےابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا، کل تک کرلیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ ہم نے شیرافضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی مزید مشاورت کررہے ہیں-