بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد تیار

تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد تیار کرلی۔

پی ٹی آئی ارکان قرارداد اسپیکرقومی اسمبلی کو پیش کریں گے، جس پر 13 ممبران قومی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق عمران خان پر مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے، ان کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے۔

متن میں کہا گیا ہےکہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری اور محمودالرشید کو رہا کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں، جن کی کوئی حیثیت نہیں، ان پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں، عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں