اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کردیئے۔
اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وکلاء نے اعتراضات دور کرنے کےلیے اپیلیں واپس لے لیں۔
وکلاء کا کہنا ہےکہ اعتراضات دور کرکے دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے۔