جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فیس بک ، ٹوئٹر، یوٹیوب کے اسکرین شاٹ موجود ہیں میڈیا کو ٹرائل میں رسائی دی جا رہی ہے۔

بانی تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیئے کہ جیل ٹرائل سے متعلق عدالت کا کوئی آرڈر موجود نہیں، نوٹیفیکیشن تب جاری ہوا جب ریفرنسز موجود ہی نہیں تھے، بدنیتی واضح ہےکہ ریفرنس تھا ہی نہیں اور ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں