توشہ خانہ کیس نااہلی: عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

عمران خان کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 12جنوری سے سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں