میانوالی: عمران خان کے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع

بانی چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرادیئے گئے۔

بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ نے این اے 89 کیلئے کاغذات جمع کروائے۔

بلال عمر بودلہ کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ کا فیصلہ معطل ہوگا، عمران خان الیکشن میں حصہ لیں گے اور بلے کا نشان بھی واپس مل جائے گا۔

ان کا کہنا ہےکہ عمران خان کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں